مورثی سیاست کب تک؟جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر ان کا بیٹا نامزد

مورثی سیاست کب تک؟جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر ان کا ...
مورثی سیاست کب تک؟جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر ان کا بیٹا نامزد

  

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بیٹے علی ترین کو نامزد کر دیا۔

ملک میں جمہوریت ایک لاوارث بچے کی طرح پریشان ، بے نظیر بھٹو کو آمریت سے لڑنے، اسلام کا پر امن چہرہ دکھانے کی سزا دی گئی: بلاول بھٹو

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا   این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں اپنے بیٹے علی ترین کی نامزدگی کے موقع پر کہنا تھا کہ کارکنوں کے بھرپورمطالبے پربیٹے کونامزد کیا۔انہوں نے کہا کہ آج سے ہماری الیکشن مہم شروع ہوچکی انشا اللہ تحریک انصاف بھرپورکامیابی حاصل کرےگی۔

اگر پاکستان تحریک انصاف ان کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ دے دیتی ہے تو ملک کی دوسری سیاسی جماعتوں اور اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی میں ایک اور فرق ختم ہوجائے گاجو اپنے ہر جلسے میں میرٹ اور مورثی سیاست کے خاتمے کا دعوی کرتی ہے ۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے ابھی تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی خالی رکھا ہوا ہے ،پارٹی کا موقف ہے کہ جب تک جہانگیر ترین کی نااہلی کے سپریم کورٹ میں ریو کیس کا فیصلہ نہیں آجا تا تب تک یہ سیٹ خالی رہے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں