اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف ووٹ پر امریکہ پاگل ہوگیا، پوری دنیا کے خلاف ایسا قدم اُٹھا لیا کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف ووٹ پر امریکہ پاگل ہوگیا، پوری دنیا کے خلاف ...
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف ووٹ پر امریکہ پاگل ہوگیا، پوری دنیا کے خلاف ایسا قدم اُٹھا لیا کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو گزشتہ دنوں اقوام متحدہ نے بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا تھا جس پر امریکہ حواس باختہ ہو گیا ہے اور پوری دنیا کے خلاف ایسا قدم اٹھا لیا ہے کہ سن کر کسی کو یقین نہ آئے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ووٹ آنے پر اقوام متحدہ کے بجٹ میں ساڑھے 28کروڑڈالر(تقریباً ساڑھے 28ارب روپے) کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے۔

’پاکستانی ایجنسیاں اب ہمارے ملک میں۔۔۔‘ افغانستان نے اب پاکستان پر ایسا الزام لگادیا کہ پاکستانی بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلے نے اقوام متحدہ میں امداد میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ درست سمت میں بڑا اقدام ہے۔ اقوام متحدہ کی نااہلیت اور فضول خرچی کے چرچے عام ہیں۔ ہم اسے نگرانی کے بغیر نہیں چھوڑ سکتے۔اسے امریکی عوام کی فراخدلی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی۔چنانچہ ہم اس سال کے بجٹ میں کٹوتی کے فیصلے سے خوش ہیں۔ آپ کو یقین رکھنا چاہیے کہ امریکہ اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی اہلیت کو بڑھانے کے لیے طریقہ کار تلاش کرتا رہے گا۔“واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں 128ووٹ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف جبکہ صرف9اس کے حق میں آئے اور یوں بھاری اکثریت سے یہ قرار داد منظور کی گئی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی