’اپنی آنکھیں بند کرو، میں تمہیں سرپرائز دینا چاہتا ہوں‘ نوجوان لڑکی کے ساتھ چھٹیاں منانے گئے محبوب کی فرمائش لیکن جیسے ہی آنکھیں بند کیں تو کیا خوفناک ترین کام کر ڈالا، کبھی تصور بھی نہ کرسکتی تھی
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک نوجوان اور اس کی گرل فرینڈ خوبصورت مقام پر چھٹیاں منانے گئے جہاں لڑکے نے اسے کوئی سرپرائز دینے کے لیے آنکھیں بند کرنے کو کہا لیکن جیسے ہی لڑکی نے آنکھیں بند کیں تو نوجوان نے ایسا خوفناک کام کر ڈالا کہ لڑکی سوچ بھی نہ سکتی تھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 34سالہ ایرینا کوزلووا، ایوجینی مارکوف نامی اس شخص کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر سیاحتی مقام پر لے کر گئی جہاں اس نے ایرینا کو کہا کہ ”آنکھیں بند کرو، میں تمہیں ایک سرپرائز دینا چاہتا ہوں۔“جیسے ہی ایرینا نے آنکھیں بند کیں، ایوجینی نے خنجر نکالا اور پے درپے اس کے جسم میں گھونپنا شروع کر دیا۔
’47 سال قبل میری گرل فرینڈ نے مجھ سے تعلق توڑا تو اس نے مجھے یہ تحفہ دیا تھا، یہ میں نے آج تک نہیں کھولا لیکن اب۔۔۔‘
ایوجینی نے 88بار ایرینا کے جسم میں خنجر پیوست کیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ ایوجینی نے اس کی لاش اسی کی گاڑی میں رکھ دی اور فرار ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرینا کو چند ماہ قبل ہی طلاق ہوئی تھی جس کے بعد وہ ایوجینی سے ملنے لگی۔ ایوجینی نے اسے بتایا تھا کہ وہ بہت بڑا بزنس مین ہے لیکن جلد ہی ایرینا کو معلوم ہو گیا کہ وہ کوئی کاروباری شخص نہیں بلکہ سروس سٹیشن پر گاڑیاں دھونے کی معمولی نوکری کرتا ہے۔ اس پر ایرینا نے اس کا مذاق اڑایا تاہم اس سے تعلق منقطع نہیں کیا۔ دوسری طرف ایوجینی کو مذاق اڑائے جانے کا غصہ تھا جس پر اس نے یہ بھیانک کام کیا۔ واقعے کے اگلے روز ہی پولیس نے ایوجینی کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ روس کے علاقے سائبیریا کے شہر کراسنویارسک کے ایک ہوٹل میں بیٹھا آرام سے کھانا کھا رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے جرم قبول کر لیا ہے۔