پاکستان انڈر 19 کا آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر ٹور کا فاتحانہ آغاز

پاکستان انڈر 19 کا آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر ٹور کا فاتحانہ آغاز
پاکستان انڈر 19 کا آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر ٹور کا فاتحانہ آغاز

  

میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انڈر 19 نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے ٹور کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں قومی جونیئر ٹیم کے کپتان حسان خان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، آسٹریلوی ٹیم نے 9 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد میکنزی ہاروی کی سنچری کی بدولت 45.1 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، میکنزی 136 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ایرون ہارڈی نے 46 اور ہاریسن ووڈ کے21 کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے محمد موسی نے 33 رنز کے عوض 4شکار کیے، ارشد اقبال نے 53 رنز دیکر 3، سلمان شفقات نے 34 رنز دیکر 2 جب کہ علی زریاب آصف نے 26 رنز دیکر سنچری بنانے والے میکنزی کی وکٹ حاصل کی۔ گرین شرٹس نے علی زریاب آصف اور سعد خان کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت ہدف 44.2 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پیسے سے تعلیم کا موازنہ نہیں کرنے دیں گے ،نجی میڈیکل کالجوں میں فیسوں کا تعین سپریم کورٹ کرے گی :چیف جسٹس پاکستان

علی زریاب 92 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 جب کہ سعد خان نے 62 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 53 رنز پر ناقابل شکست رہے، اوپنرز محمد زید عالم اور عمران شاہ نے 35,35 رنز اسکور کیے، وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، محمد طحہ 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ لارنس نیل اسمتھ، ہاریسن میکون اور مارک ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ایک بیٹسمین رن آوٹ ہوا۔ میکنزی ہاروی مین آف دی میچ قرار پائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل