’میں یہ کام نہیں کروگی‘ 27 سالہ یورپی لڑکی نے سعودی عرب کے خلاف بڑا اعلان کردیا، پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

’میں یہ کام نہیں کروگی‘ 27 سالہ یورپی لڑکی نے سعودی عرب کے خلاف بڑا اعلان ...
’میں یہ کام نہیں کروگی‘ 27 سالہ یورپی لڑکی نے سعودی عرب کے خلاف بڑا اعلان کردیا، پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں صنفی امتیاز کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھاتی رہتی ہیں لیکن اب یوکرین کی ایک لڑکی نے بھی سعودی مملکت کے خلاف ایسا اعلان کر دیا ہے کہ پورا ملک ہِل کر رہ گیا۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ اینا موزیکوک نامی یہ لڑکی اس وقت شطرنج کے 2 ڈسپلنز کی عالمی چیمپئن ہے لیکن اس نے آئندہ سعودی عرب میں ہونے والے شطرنج کے عالمی مقابلے میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ چونکہ سعودی عرب میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے چنانچہ اس پر وہ احتجاجاً اپنے اعزازات کا دفاع کرنے وہاں نہیں جائے گی۔

’مسلم لڑکیاں شادی کے بغیر مردوں سے تعلقات قائم کریں تو۔۔۔‘ مسلم سکالر نے ایسی بات کہہ دی کہ مغربی دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا
رپورٹ کے مطابق اینا کا کہنا تھا کہ ”مجھے معلوم ہے کہ میں سعودی عرب نہیں جاﺅں گی تو شطرنج کی ورلڈ چیمپئن ہونے کے دونوں اعزازات مجھ سے چھن جائیں گے لیکن میرے بھی کچھ اصول ہیں اور میں نے وہاں نہ جانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر قائم ہوں۔“ واضح رہے کہ اینا شطرنج کے ریپڈ (Rapid)اور بلٹز(Blitz)ڈسپلنز میں چیمپیئن ہے۔ ریپڈ میں کھلاڑیوں کے پاس اپنی تمام چالیں چلنے کے لیے 15منٹ جبکہ بلٹز میں صرف 10منٹ ہوتے ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -