’یہ آدمی جہاز پر کیسے آگیا‘ فلائٹ اُڑانے کے 4 گھنٹے بعد ایسے شخص کی موجودگی کا انکشاف کہ کھلبلی مچ گئی، جہاز واپس موڑ لیا گیا کیونکہ۔۔۔

’یہ آدمی جہاز پر کیسے آگیا‘ فلائٹ اُڑانے کے 4 گھنٹے بعد ایسے شخص کی موجودگی ...
’یہ آدمی جہاز پر کیسے آگیا‘ فلائٹ اُڑانے کے 4 گھنٹے بعد ایسے شخص کی موجودگی کا انکشاف کہ کھلبلی مچ گئی، جہاز واپس موڑ لیا گیا کیونکہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس سے گزشتہ روز ٹوکیو جانے والی ایک پرواز میں اچانک ایسے شخص کی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ پائلٹ جہاز کو واپس موڑ کر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق آل نیپون ایئرویز کی پرواز اے این اے 175کو اڑان بھرے 4گھنٹے گزر چکے تھے جب عملے کو معلوم ہوا کہ جہاز میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس کے پاس ٹکٹ یونائیٹڈ ایئرلائنز کا ہے اور وہ سوار آل نیپون ایئرویز کی پرواز میں ہو گیا۔عملے نے پائلٹ کو اس صورتحال سے آگاہ کیا جس پر اس نے جہاز کو واپس موڑ لیا۔

اپنی صرف 2منٹ کی ویڈیو بنا کر اس لڑکی نے 2.5 کروڑ روپے جیت لئے، اس ویڈیو میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

رپورٹ کے مطابق اس پرواز میں معروف ماڈل کرسٹین ٹیجین بھی سوار تھی۔ اس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ”11گھنٹے کی پرواز میں ہم 4گھنٹے کا سفر کر چکے ہیں اور اب پرواز کو ایک ایسے شخص کی وجہ سے واپس موڑا جا رہا ہے، جسے پرواز میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔میں نہیں جانتی کہ آخر جہاز کو اتنا سفر کرنے کے بعد واپس کیوں لیجا رہے ہیں۔ بہت سے سوال میرے ذہن میں اٹھ رہے ہیں لیکن کسی ایک کا جواب بھی میرے پاس ہے، نہ پرواز کے عملے کے پاس۔“ رپورٹ کے مطابق جب پرواز واپس آئی تو اس شخص کو لاس اینجلس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”یہ کوئی زیادہ سنگین مسئلہ نہیں تھا، ٹکٹ گڈمڈ ہونے کی وجہ سے اس شخص کو غلط فہمی ہوئی اور وہ غلط پرواز میں جا کر بیٹھ گیا۔“

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس