پاکستان کو تاریخ کا سب سے زور دار جھٹکا ، نیویارک میں وہ کام ہوگیا جس کا کوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا

پاکستان کو تاریخ کا سب سے زور دار جھٹکا ، نیویارک میں وہ کام ہوگیا جس کا کوئی ...
پاکستان کو تاریخ کا سب سے زور دار جھٹکا ، نیویارک میں وہ کام ہوگیا جس کا کوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ بلوچستان میںبھارت جہاں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے وہیں دنیا بھر میں انہی دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے بلوچستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی پست پناہی کا اقرار کیا تھا ۔ بھارت نے کلبھوشن کی گرفتار ی کے بعد  پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں زہریلا پروپیگنڈہ شروع کردیا تھا ۔  جنیوا سے شروع ہونے والی پاکستان مخالف کمپین لندن تک پہنچی اور لندن کی بسوں پر پاکستان مخالف مہم کے صرف ایک ماہ بعد ہی ” فری بلوچستان “ نامی پروپیگنڈہ مہم نیویارک میں شروع ہوگئی ہے، اس مہم کے دوران نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر پاکستان مخالف اشتہارات آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر کی عمارتوں پر پاکستان مخالف بینرز ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے آویزاں کئے گئے ہیں ۔ ٹائمز سکوائر کے علاوہ نیویارک شہر میں چلنے والے ٹرکوں اور ٹیکسیوں کے ذریعے بھی پاکستان مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔

ان ٹرکوں پر ” نو ٹو سی پیک “ کے نعرے بھی درج کئے گئے ہیں اور انہیں پاکستان اور چین کے قونصل خانوں کے گرد گھمایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی سرپرستی میں لندن میں شروع کی جانے والی مہم پر برطانوی حکومت نے پاکستان سے باضابطہ طور پر معافی مانگی تھی تاہم نیویارک میں جاری موجودہ مہم کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا۔ 

مزید : بین الاقوامی