’اب ایک ہی حل ہے کہ پاکستان کو 4 حصوں میں توڑ دیا جائے‘ جاگتی آنکھوں سے کون یہ خواب دیکھ رہا ہے؟ آپ بھی جانئے

’اب ایک ہی حل ہے کہ پاکستان کو 4 حصوں میں توڑ دیا جائے‘ جاگتی آنکھوں سے کون یہ ...
’اب ایک ہی حل ہے کہ پاکستان کو 4 حصوں میں توڑ دیا جائے‘ جاگتی آنکھوں سے کون یہ خواب دیکھ رہا ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) کم ظرف پر احسان کرنے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے، یہ دیکھنا چاہیں تو ہمسایہ ملک بھارت کے بیانات پر ایک نظر ڈال لیں۔ پاکستان نے کمال فیاضی کا ثبوت دیتے ہوئے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کو اس کے ساتھ ملاقات کی اجازت دے دی، لیکن جواب میں بھارتی راہنما ایسا زہر اگل رہے ہیں کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرا مینن سوامی نے تو تمام حدیں ہی پھلانگ لی ہیں۔ کہنے لگے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا ہے جس کا بدلہ پاکستان کے چار ٹکڑے کرکے لینا چاہیے۔ بدبخت بھارتی رہنما نے زہر فشانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسئلے کا مستقل حل یہی ہے کہ اسے ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے۔

”پاکستان میں تو اب بھی۔۔۔“ افغان وزیرداخلہ کا ایسا دعویٰ کہ ہرپاکستانی کا خون کھول اٹھے گا
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سبرا مینن نے اپنی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی تیاری کے لئے سنجیدہ ہوم ورک ابھی سے شروع کر دو۔ کلبھوشن کی اہلیہ کا منگل سوتر، بندی اورچوڑیاں اتروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے بدلہ لینے کی بڑھکیں بھی ماریں۔ سبرامینن کا کہناتھا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ دروپدی وستراہارن کے برابر تھا، جس کا نتیجہ مہابھارتا کی صورت میں نکلا۔ ان کا اشارہ ہندومت کی قدیم لوک داستان کے کردار دروپدی کی جانب تھا، جس کی توہین کے بعد مہابھارتا جنگ چھڑی۔ کج فہم بھارتی رہنما نے یہ گھٹیا مطالبہ بھی کیا کہ علاج کی غرض سے بھارت آنے والے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کا اجرا فوری طور پر بند کر دیا جائے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔