سورج یا چاند گرہن کا حاملہ خواتین کی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کو اپنی نانی دادی کی باتیں یاد آجائیں گی

سورج یا چاند گرہن کا حاملہ خواتین کی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے ...
سورج یا چاند گرہن کا حاملہ خواتین کی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کو اپنی نانی دادی کی باتیں یاد آجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)سورج گرہن انسانوں کے لئے ہمیشہ سے ایک پراسرار معمہ رہا ہے جس کے بارے میں طرح طرح کی باتیں مشہور ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سورج گرہن حاملہ خواتین کے لئے بہت منحوس ثابت ہوسکتا ہے۔ بڑی عمر کی خواتین ہمیشہ سے تاکید کرتی رہی ہیں کہ حاملہ خواتین گرہن کے دوران ہرگز باہر نہ نکلیں، گھر کے کام کاج سے بھی احتراض کریں اور قینچی و چھری جیسے تیز دھار آلات کو ہرگز استعمال نا کریں۔ ایسے میں یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ سائنسدان اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

’خواتین میں بانجھ پن کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی والدہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بانجھ پن کی وہ وجہ بتادی کہ جس کا آج تک کسی کو معلوم نہ تھا
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راجن ڈھال ہسپتال کے گائنا کالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ماہر ڈاکٹر نیما شرما نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات تو درست ہے کہ سورج گرہن کے دوران باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس حالت میں سورج کو دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔ یہ صرف حاملہ خواتین کے لئے ہی نہیں بلکہ باقی افراد کے لئے بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کے دوران سورج کو دیکھنا آنکھ کے ریٹینا کو بے پناہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ڈاکٹر نیما شرما نے دیگر باتوں کو بڑی حد تک بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک سورج گرہن کے دوران کھانے پینے سے گریز کی بات ہے تو اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اسی طرح تیز دھار آلات کو استعمال کرنے کے خطرات اور سورج گرہن کے درمیان بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تو عام سمجھ بوجھ کی بات ہے کہ آپ تیز دھار آلات کو احتیاط سے استعمال کریں کیونکہ کسی بھی وقت بداحتیاطی نقصان کا سبب بن سکتی ہے، چاہے سورج گرہن ہو یا نہ ہو۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -