اسرائیل کا شطرنج کی عالمی آرگنائزیشن سے سعودی عرب کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز نہ دینے کا مطالبہ

اسرائیل کا شطرنج کی عالمی آرگنائزیشن سے سعودی عرب کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی ...
اسرائیل کا شطرنج کی عالمی آرگنائزیشن سے سعودی عرب کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز نہ دینے کا مطالبہ

  

جدہ (محمد اکرم اسد) اسرائیل کی شطرنج کی آرگنائزیشن نے شطرنج کی عالمی آرگنائزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ سعودی عرب کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز نہ دے کیونکہ اس نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو اپنے یہاں آنے کے ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیل نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ آئندہ 2برسو ں کے دوران سعودی عرب میں شطرنج کے جتنے بھی مقابلے ہونے والے ہیں ان سب کو ہنگامی بنیادوں پر منسوخ کردیا جائے۔

اسرائیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شطرنج آرگنائزیشن کے عہدیدار ریاض میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے نامزد 7اسرائیلی کھلاڑیوں کو ریاض کے سفر سے روکنے پر سعودی عرب سے زر تلافی کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ اسرائیل کا کہناہے کہ اسکے کھلاڑیو ںکو شطرنج کے مقابلے میں حصہ نہ لینے سے مالی نقصان بھی ہوا اور پیشہ ورانہ نقصان الگ سے ہوا۔

سعودی عرب: ریاض میں جنرل کورٹ نے خواتین پر نقاب کے بجائے حجاب کی شرط مقرر کردی

واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کی ترجمان فاطمہ باعشن نے اس حوالے سے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ٹویٹ کیا کہ شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ٹھیک نہیں۔ سعودی عرب نے ہر ملک کے امیدوار شہریوں کو مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی۔ اس سے صرف ایک ملک مستثنیٰ ہے جس کے ساتھ مملکت کے سفارتی تعلقات ہی نہیں لہذا مملکت نے اپنی روایتی پالیسی کی پابندی کی ہے اور بس۔

مزید : عرب دنیا