امریکا کومحفوظ بنانے کے لئے ہوم لینڈ سیکیورٹی اہلکاروں کی بیرون ملک تعیناتی شروع

امریکا کومحفوظ بنانے کے لئے ہوم لینڈ سیکیورٹی اہلکاروں کی بیرون ملک تعیناتی ...
امریکا کومحفوظ بنانے کے لئے ہوم لینڈ سیکیورٹی اہلکاروں کی بیرون ملک تعیناتی شروع

  

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کو محفوظ تر بنانے کے لیے اب محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنے اہلکار بیرون ملک بھی تعینات کرنا شروع کردئیے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ذمہ داری امریکا کو محفوظ بنانا اور دہشت گردی یا کسی بھی خطرے سے نمٹنا ہے ، تاہم اب ہوم لینڈ سیکیورٹی کے دائرہ اختیار کو بڑھادیا گیا ہے۔اس سلسلے میں 2 ہزار کے قریب ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اہلکار جن میں امیگریشن ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر محکموں میں کام کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں انہیں دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں تعینات کیا گیا ہے۔اتحادی ممالک کا کہنا ہے کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے پھیلاؤ سے عالمی سیکورٹی بہتر ہوگی اور دہشت گردی سے بہتر بچاؤ کے ساتھ ساتھ منشیات یا انسانوں کی اسمگلنگ میں شامل گروہوں کے امریکا تک رسائی روکنے میں مدد ملے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی