’’ہائی سیکیورٹی جیل میں قید چھوٹا راجن کو قتل کرنے کے لئے داؤد ابراہیم نے اس گینگسٹر کو ’’سپاری ‘‘ دے دی ہے‘‘ ہندوستانی سیکیورٹی اداروں نے ہالی ووڈ کی فلموں سے متاثر ہو کر ایسی کہانی بیان کر دی کہ پڑھ کر آپ بھی ان کی ’قابلیت‘ پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

’’ہائی سیکیورٹی جیل میں قید چھوٹا راجن کو قتل کرنے کے لئے داؤد ابراہیم نے اس ...
’’ہائی سیکیورٹی جیل میں قید چھوٹا راجن کو قتل کرنے کے لئے داؤد ابراہیم نے اس گینگسٹر کو ’’سپاری ‘‘ دے دی ہے‘‘ ہندوستانی سیکیورٹی اداروں نے ہالی ووڈ کی فلموں سے متاثر ہو کر ایسی کہانی بیان کر دی کہ پڑھ کر آپ بھی ان کی ’قابلیت‘ پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کے دل و دماغ پر قبضہ کرنے اور حواس پر بری طرح چھانے والے داؤد ابراہیم کے بارے میں اب بھارتی ایجنسیوں نے ایک بار پھر واویلا مچانا شروع کر دیا ہے اور  کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے دہلی کی انتہائی محفوظ ترین سمجھی جانے والی ہائی سیکیورٹی زون ’’تہاڑ جیل ‘‘ میں قید چھوٹا راجن کے قتل کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور ڈی کمپنی کے کہنے پر دہلی کے ایک بڑے گینگسٹر نے چھوٹا راجن کو جیل میں مارنے  کی تیاری بھی کر لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:”مجھے یہ لڑکا صحرا میں لے گیا اور وہاں پر تین لڑکے اور آ گئے جو کہنے لگے کہ ۔۔۔“ 24 سالہ لڑکی نے پولیس سٹیشن پہنچ کر ایسی بات بتا دی کہ سن کر اہلکار شرم سے پانی پانی ہو گئے

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’آج تک نیوز ‘‘ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی ایک رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہندوستان کی انتہائی محفوظ سمجھی جانے والی تہاڑ جیل میں قید چھوٹا راجن کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ،چھوٹا راجن کو قتل کرانے کے لئے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے دہلی کے ایک بڑے گینگسٹر نیرج بوانا گروپ کو اس قتل کی سپاری بھی دے دی ہے جس پر اس گینگ نے جیل میں چھوٹا راجن کو مارنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے ۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل انڈین خفیہ اداروں نے رپورٹس دی تھیں کہ چھوٹا راجن کو جیل میں قتل کیا جا سکتا ہے تاہم اس وقت یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ کون سا گروپ چھوٹا راجن کو جیل میں مارنا چاہتا ہے، ان رپورٹس کے بعد ہندوستانی سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کو تہاڑ جیل کی سیکیورٹی بارے جائزہ لینے کا حکم بھی دیا گیا تھا ۔خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق چھوٹا راجن کے قتل کا انکشاف اور ڈی کمپنی کے منصوبے کا راز اس وقت افشاء ہوا جب دہلی کے بڑے گینگسٹر نیراج بوانا کے ایک قریبی ساتھی نے نشے کی حالت میں اس منصوبے کے بارے میں اپنے ایک دوسرے ساتھی کو بتایا ۔

واضح رہے کہ نیرج بوانا بھی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے اور اسے ڈی کمپنی کے لوگوں سے دور رکھنے کے لئے ہی مہاراشٹر کی جیل سے نکال کر دہلی کی ہائی سیکیورٹی زون میں قید کیا گیا ہے  جبکہ چند روز قبل ہی تہاڑ جیل کی ہائی سیکیورٹی کا بھانڈا اس وقت پھوٹ گیا تھا جب نیراج بوانا کی بیرک سے کئی موبائل فون اور مختلف سمیں برآمد ہوئی تھیں ۔دوسری طرف تہاڑ جیل کے افسران نے اس  مبینہ سازش کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹا راجن کی جیل میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے اور نیراج بوانا کا اسے نشانہ بنانا آسان نہیں ہو گا ،چھوٹا راجن کی بیرک جیل نمبر 2کے آخر میں ہے جبکہ نیراج بوانا کو ہائی سیکیورٹی بیرک میں اکیلے رکھا گیا ہے ،چھوٹا راجن کے پاس جیل میں مشقتی اور کھانا بنانے والے تو موجود ہیں تاہم ان پر نظر رکھنے کے لئے سپیشل کمانڈوز بھی تعینات کئے گئے ہیں جو اس بیرک پر 24گھنٹے نظر رکھتے ہیں ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس