دہشت گردی کی جڑیں بے روزگاری سے جڑی ہیں، حکمت عملی سے اس عفریت پر قابو پالیں گے: ممنون حسین

دہشت گردی کی جڑیں بے روزگاری سے جڑی ہیں، حکمت عملی سے اس عفریت پر قابو پالیں ...
دہشت گردی کی جڑیں بے روزگاری سے جڑی ہیں، حکمت عملی سے اس عفریت پر قابو پالیں گے: ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ قوم کے تمام طبقات کو فیصلہ سازی میں شریک کیا جائے تاکہ متفقہ اور ٹھوس تجاویز سے ملک صحیح سمت آگے بڑھ سکے، دہشت گردی کی جڑیں بے روزگاری سے بھی جڑی ہوئی ہیں،حکمت عملی سے دہشت گردی جیسے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور بروقت روزگار کی فراہمی میں تمام ادارے مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان کو تاریخ کا سب سے زور دار جھٹکا ، نیویارک میں وہ کام ہوگیا جس کا کوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے17ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت آج پوری دنیا کئی مسائل سے دوچار ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ مختلف علاقوں اور عقیدہ و زبان سے تعلق رکھنے والے لوگ جدید عہد میں ابھرنے والے چیلنجز کے بارے میں ابھی تک کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر دنیا بھر اور پاکستان میں بھی ان امور پر غورو فکر جاری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام اور جدیدیت ، قومی ہم آہنگی، گورننس، تنازعات کے حل اور قومی سلامتی یقینا ایسے موضوعات ہیں جن پر مسلسل غور و فکر اور معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔کنونشن سے صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے بھی خطاب کیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -