وزارت عظمی کے لئے شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ پارٹی نے کرنا،مجھے کہا گیا تو سوچوں گا :شاہد خاقان عباسی

وزارت عظمی کے لئے شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ پارٹی نے کرنا،مجھے کہا گیا ...
وزارت عظمی کے لئے شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ پارٹی نے کرنا،مجھے کہا گیا تو سوچوں گا :شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں شہباز شریف کی وزارت عظمی کی نامزدگی کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے ،ان کے کام کرنے کے انداز سےدنیا بھی معترف ہے ،اگرپارٹی مجھے وزارت عظمی کے لئے نامزد کرے گی تو اس پر سوچوں گا۔

شامی جنگجوؤں نے حماہ میں اسدی فوج کا طیارہ مار گرایا ، پائلٹ ہلاک

نجی چینل ”سما“کے پروگرام”ندیم ملک لائیو“میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عدلیہ کے ہرفیصلے پر من و عن عمل کیا،عدالت کے باہر عدالت لگانے کی اجازت اعلی عدلیہ کو نہیں دینا چاہیے تھی ،قانون کے مطابق عدلیہ کے فیصلو ں پر تو پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہوسکتی،اگر آپ کے خلاف میرٹ سے ہٹ کر فیصلے ہوں گے تو اس کا ردعمل تو آئے گا اس کا مطلب عدلیہ کی توہین نہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں سے ملک کو بھاری نقصان ہوا جس کی پوری ان کیمرہ بریفنگ چیرمین سینٹ کودے چکا ہوں۔وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ملک میں سینٹ کے الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ،عام الیکشن یکم جون سے 15جولائی تک کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں ۔اخبار پڑھیں تو لگتا ہے کہ کل حکومت نہیں ہوگی صورتحال مختلف ہے ہم اپنا کام کررہے ہیں ۔ملک میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے ہر دوسرے ہفتے ہماری میٹنگ ہوتی ہے ،ملک کے مسائل دھرنوں سے نہیں پارلیمنٹ میں حل ہوتے ہیں ،دھرنے والے اپنا شوق پورا کرلیں اگر کسی نے بھی حکومتی رٹ کو چیلنچ کرنے کی کوشش کی تو آئین کے مطابق کارروائی ہوگی۔شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ مریم نواز نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا،سوشل میڈیا پر جس طرح پارٹی کے موقف کو پہنچایا گیا اس حوالے سے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ،این اے 120کے ضمنی انتخاب میں انہوں نے ایک کامیاب مہم چلائی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد