گلگت ،بلتستان میں ٹیکس نفاذ کے خلاف عوامی احتجاج ، لانگ مارچ کا فیصلہ مئوخر

گلگت ،بلتستان میں ٹیکس نفاذ کے خلاف عوامی احتجاج ، لانگ مارچ کا فیصلہ مئوخر
گلگت ،بلتستان میں ٹیکس نفاذ کے خلاف عوامی احتجاج ، لانگ مارچ کا فیصلہ مئوخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ، تاہم عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا جاری رکھنے جبکہ لانگ مارچ کو مئوخر کرنے پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

عمران و قادری کا اتحاد ریاست کے خلاف نئی سازش کا اعلان ہے: مریم نواز

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سکردو ، گلگت ، استور اور دیگر مقامات سے شہریوں کی ایک بڑی تعدادنے گلگت شہر میں احتجاجی دھرنا دے دیا ہے، دھرنے کے شرکاءنے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا تاہم پارلیمانی کمیٹی برائے ٹیکس اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے بعد لانگ مارچ کو مئوخر کردیا ہے۔ دونوں فریقین کے مابین معاہدے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی ، عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے اہم افراد اسلام آباد جا کر انکم آڈپٹیشن ایکٹ کے خاتمے کی منظوری لیں گے۔ فریقین کے معاہدے کے مطابق ٹیکس صرف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں وفاقی قانون کے تناظر میں دیں گی۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نمائندگی کے بغیر ٹیکس نفاذ کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رہا ہے ، جس کے دوران گلگت شہر میں بڑی تعداد میں افراد دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ 

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں