آئندہ برس چین کے دیہی علاقوں میں 2 لاکھ کلومیٹرز طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی:چینی وزارت نقل و حمل

آئندہ برس چین کے دیہی علاقوں میں 2 لاکھ کلومیٹرز طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں ...
آئندہ برس چین کے دیہی علاقوں میں 2 لاکھ کلومیٹرز طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی:چینی وزارت نقل و حمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر کو اہمیت دینے کی ترجیحی پالیسی اپنائی ہے، آئندہ برس چین کے دیہی علاقوں میں 2لاکھ کلومیٹرز طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران چین میں غریب علاقوں کی امداد کے لئے نقل و حمل سے متعلق بنیادی تنصیبات کی تعمیر کا اہم کردار رہا ہے بالخصوص دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ گزشتہ سال کے اختتام تک چین میں دیہی سڑکوں کی لمبائی 39 لاکھ 60 ہزار کلو میٹرز تک جا پہنچی ہے اور آئندہ برس مزید 2 لاکھ کلومیٹرز طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ تاہم چین کی وزارت نقل و حمل کے ترجمان وو چھون گن نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر کو اہمیت دینے کی ترجیحی پالیسی اپنائی گءِی ہے ۔ پچھلے سال وزارت نقل و حمل نے دیہی سڑکوں کی تعمیر کیلئے90 ارب 58 کروڑ چینی یوان مختص کئے ، جن میں سے 70 ارب 40کروڑ یوان غریب علاقوں کے لئے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ ان اقدامات کے نتیجے میں دیہی علاقوں کی 60 کروڑ آبادی کا پختہ سڑک کا خواب پورا ہو گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں