ممکن ہے 2018میری شادی کا سال ہو: میرا

ممکن ہے 2018میری شادی کا سال ہو: میرا
ممکن ہے 2018میری شادی کا سال ہو: میرا

  

لاہور (آئی این پی)لالی و وڈ اداکارہ میرا نے کہاہے ممکن ہے کہ 2018 میری شادی کا سال بھی ہو۔ بعض نجی مصروفیا ت کی وجہ سے فلموں سے دوری اختیار کررکھی ہے۔ یہ تاثر سراسر بے بنیاد ہے کہ میں اب فلمیں چھوڑ چکی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں میرا کا کہناتھا کہ میں اس وقت 2 ڈرامہ سیریلیز میں اداکاری کررہی ہوں جبکہ مجھے ایک نجی ٹی وی چینل سے بطور میزبان شو کرنے کی پیشکش بھی ہوئی ہے جس پر ابھی تک میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ فلم میری پہچان ہے اوراس کو میں کسی صورت بھی چھو ڑ نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بعض سازشی عناصر میرے خلاف محاذ کھولے رکھتے ہیں مگر مجھے ان کی کوئی پروانہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح