جدہ سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن میں آگ بھڑک اٹھی ، ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ

جدہ سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن میں آگ بھڑک اٹھی ، ایئر پورٹ پر ...
جدہ سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن میں آگ بھڑک اٹھی ، ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جدہ سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن میں اچانگ لگ گئی ،جبکہ لاہور ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سے آنے والے غیر ملکی ایئر لائن کے جہاز نے جونہی لاہور کے علامہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو اچانک جہاز کی دُم میں آگ بھڑک اٹھی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جہاز کی جانب روانہ ہوگئیں اور کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں سوار تمام مسافروں کو اتارکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ۔ دوسری جانب حکام نے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور