بلاول بھٹو کی تقریر نے مایوس کیا،عائشہ گلالئی کی طرح ایم ایم اے اور مریم نواز کا کوئی مستقبل نہیں:شوکت یوسفزئی

بلاول بھٹو کی تقریر نے مایوس کیا،عائشہ گلالئی کی طرح ایم ایم اے اور مریم نواز ...
بلاول بھٹو کی تقریر نے مایوس کیا،عائشہ گلالئی کی طرح ایم ایم اے اور مریم نواز کا کوئی مستقبل نہیں:شوکت یوسفزئی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواشوکت یوسفزئی کاکہنا ہے کہ آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر سے انہیں مایوسی ہوئی ،تقریرکے بعد انداز ہ ہوگیا کہ پیپلزپارٹی میں قیادت کافقدان ہے،مذہبی جماعتوں کا ایم ایم اے کے نام پر بننے والے  اتحاد  ،عائشہ گلالئی اور مریم نواز کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔ 

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز ‘‘ کے مطابق شوکت یوسفزئی نے کہا  کہ عمران خان کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا ہے،نواز شریف عدلیہ کے خلاف نکلے تو لوگ ٹماٹروں اور انڈوں سے استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے غبارے سے ہوا نکل ہو چکی ہے،جمعیت علمائے اسلام ف کی مساجد کے  آئمہ کرام کو تنخواہ دینے کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور