سفارتخانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کیلئے 10 ممالک سے رابطہ ہے ،اسرائیل
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی ڈپٹی وزیر خارجہ زیپی ہوٹو ویلز نے سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے حوالے سے اسرائیل کم از کم 10 ممالک سے رابطے میں ہے۔ڈپٹی وزیر خارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں لیا البتہ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان 10 ممالک میں سے کچھ یورپین ہیں اور فی الحال ہم ابتدائی مراحل میں ہیں۔زیپی ہوٹو ویلز نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ دیگر ممالک کو اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اسرائیل