سی ٹی ڈی اورایف سی کی مشترکہ کارروائی ،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار،دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی اورایف سی کی مشترکہ کارروائی ،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ...
سی ٹی ڈی اورایف سی کی مشترکہ کارروائی ،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار،دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ برآمد

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے جتک سٹاپ پر سی ٹی ڈی اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ۔

سی ٹی ڈی حکا م نے بتایا کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے علاقے جتک سٹاپ پر سی ٹی ڈی اور ایف سی نے مشرکہ کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد حسین ولی کوگرفتار کرلیا ،مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے تین کلو بارودی مواد ، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔حسین ولی کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -