پاکستان کی تاریخ بھٹو خاندان کے بغیر ادھوری،27 دسمبر شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے: حاجی علی مدد جتک

پاکستان کی تاریخ بھٹو خاندان کے بغیر ادھوری،27 دسمبر شہید بی بی کو خراج عقیدت ...
پاکستان کی تاریخ بھٹو خاندان کے بغیر ادھوری،27 دسمبر شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے: حاجی علی مدد جتک

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کےصدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے  ساری زندگی مظلوم عوام کے حقوق کے لیئے جدوجہد کی،پاکستان کی تاریخ بھٹو خاندان کے بغیر ادھوری ہے،27 دسمبر شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حاجی علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ آج شہید بی بی کی روح سے تجدید عہد کا دن ہے ، ملک و قوم کے لئے بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کا ہر فرد معترف ہے،بینظیر بھٹو شہید جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے،محترمہ بینظیر اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو انکے حقوق دلائے۔انہوں نے کہا کہپاکستان کے لیئے دھڑکنے والا ہر دل آج انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن بھی  آج کے دن اپنی شہید قائد سے عہد کریں گے کہ ہم عوامی خدمت اور جمہوریت کی بقا اور تسلسل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -