دختر مشرق، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کا 11واں یو م شہادت آج منایا جارہاہے

دختر مشرق، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کا ...
دختر مشرق، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کا 11واں یو م شہادت آج منایا جارہاہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دختر مشرق اورمسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بےنظیر بھٹوشہید کاگیارواں یوم شہاد ت آج منایاجارہا ہے ۔
بے نظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں تعزیتی سیمینار منعقد کئے جائیں گے جن میں مقررین پاکستان اورجمہوریت کیلئے محترمہ بے نظیربھٹوکی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔
اس موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی جس سے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری سمیت اہم پارٹی رہنما خطاب کریں گے ، اس موقع پر پیپلزپارٹی کی جانب سے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلوں کااعلان کرنے کی توقع بھی کی جارہی ہے جو ملکی سیاست کی تاریخ میں ہلچل کا باعث ہوسکتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -