روزنامہ’’پاکستان‘‘ کی خدمات

روزنامہ’’پاکستان‘‘ کی خدمات

  

قابلِ احترام مجیب الرحمن شامی صاحب

السلام علیکم! مَیں آپ کا مداح ہوں آپ نے روزنامہ’’پاکستان‘‘ جاری کر کے مُلک و ملت کی بے حساب خدمات انجام دی ہیں۔ آپ نے قوم کو یہ ایک تحفہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کی شکل میں دیا ہے، ہر روز صبح سویرے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کا دیدار ہوتا ہے یہ انتہائی خوبصورت نام ہے۔ خبریں بھی تازہ سے تازہ پڑھنے کو ملتی ہیں، قِسم قِسم کی خبریں اور شکلیں پڑھنے اور دیکھنے کو ملتی ہیں۔ آپ قومی ’’تمغۂ حُسنِ کارکردگی‘‘ کے حصول کے حق دار ہیں۔ مَیں آپ اور آپ کے ساتھیوں کو اِس کامیابی پر مبارک دیتا ہوں۔ دُعا ہے خدا آپ کو اور کامیابیوں سے نوازے۔

آپ کا بھائی

جسٹس(ر) راجہ افراسیاب خان

سابق جج سپریم کورٹ، پاکستان

مزید :

رائے -اداریہ -