شجاع آباد ‘ سب رجسٹرار ان ایکشن ‘ کمرشل اراضی کو سکنی ظاہر کر کے فروخت کرنیکا انکشاف

شجاع آباد ‘ سب رجسٹرار ان ایکشن ‘ کمرشل اراضی کو سکنی ظاہر کر کے فروخت ...

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) شجاع آباد سب رجسٹرار کی رقبہ فروخت کرنے والوں سے ملی بھگت کمرشل اراضی کو سکنی ظاہر کر کے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے گورنمنٹ کو کروڑوں(بقیہ نمبر58صفحہ7پر )

روپے کا نقصان ہو ا ہے سب رجسٹرار آفس کرپشن کاگڑھ ہے‘مال پانی نہ دینے والوں کو مختلف حیلے بہانوں سے رجسٹریوں پر مختلف نوعیت موقع ملاحظہ کرکے بلا جواز اعتراضا ت لگا کر اپنے رجسٹری محرر کو تھما دیتا ہے جس پر رقبہ خرید کرنے والی پارٹی مجبو ر ہو کر رشوت دینے پر مجبو ر ہو جاتی ہے معاملات طے نہ ہونے پر کئی روز رجسٹریاں اپنے پاس رکھ کر بلا جواز اعتراضات لگا کر ذلیل خوار کرنا معمول بنایا ہوا ہے سب رجسٹرار مال دینے والوں کی رجسٹریاں موقع دیکھے بغیر پاس کر دی جاتی ہیں جس میں سینکڑوں رجسٹریاں ایسی ہیں جن کو سب رجسٹرار موصوف نے کمرشل اراضی کو سکنی ظاہر کر کے ملی بھگت کر کے گورنمنٹ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے اس بابت شہریوں نے شجاع آباد میں ہونے والی 27نومبر کو کمشنر ملتان کی کھلی کچہری میں بھی بیشتر لوگوں نے سب رجسٹرار کی کرپشن کی بابت شکایت کی تھی شجاع آباد کے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان ڈویثرن ،ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ سب رجسٹرار آفس شجاع آباد کا تفصیلی آڈٹ کر ا کر تمام پاس شدہ رجسٹریوں کا کسی ایماندار افسر کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے موقع چیک کرایا جائے کہ فروخت کی گئی اراضی کمرشل ہے یا سکنی ہے جس سے سب رجسٹرار کی کارکردگی سامنے آ جائے گی اور ذمہ داران کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ کا نقصان پورا کرایا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -