شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی رہنما سید مصدق شاہ سے ٹیلی فون پررابطہ،بھانجے علی رضا عابدی کے قتل پر اظہارافسوس ملزموں کی گرفتاری کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی
خانیوال (بیورونیوز )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کراچی میں(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
سابق ایم این اے علی رضا عابدی کا بھیانک قتل امن کو تہہ وبالا کرنے کی سازش ہے جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا وہ گزشتہ روز سابق یونین ناظم اور پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سید مصدق شاہ سے ان کے بھانجے علی رضا عابدی کے قتل پر ٹیلی فونک تعزیت کا اظہار کررہے تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت کراچی کے امن اور روشنیوں کو بحال اور قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ا ور قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑی کرے گی انہوں نے مزیدکہاکہ علی رضا عابدی ایک زیرک اور دانشمند سیاستدان تھے ان کا خلا کبھی پرنہیں کیا جاسکے گا اس کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی نے بھی سید مصدق شاہ سے علی رضا عابدی کے قتل پر دلی دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بربریت سے تعبیر کیا انہوں نے امید ظاہر کی جلد قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔یاد رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے علی رضا عابدی کا بنیادی تعلق خانیوا ل سے ہے وہ خانیوال میں پیداہوئے اور ابتدائی تعلیم خانیوال میں حاصل کی وہ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سید مصدق شاہ، سید اسد جعفری ایڈووکیٹ کے بھانجے تھے مرحوم کی تدفین میں خانیوال سے ان کے اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شاہ محمود