بہاولپور ‘ ٹبہ بدر شیر سے گیس غائب پائپوں میں گندا پانی شامل ‘ عملے کا صفائی سے انکار ‘ لوگوں کا مظاہرہ، نعرے بازی

بہاولپور ‘ ٹبہ بدر شیر سے گیس غائب پائپوں میں گندا پانی شامل ‘ عملے کا صفائی ...

  

بہاولپور  نگار) کچی آبادی ٹبہ بدر شیر میں سوئی گیس نہ آنے کی وجہ سے اور گٹروں کا گندا پانی گیس لائین میں آنے کے خلاف (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔تفصیل کے مطابق۔ بہاولپور کے علاقہ ٹبہ بدر شیر میں ایک سال گزر گیا لیکن سوئی گیس درست نہ ہوئی گٹروں کا پانی بھی گیس لائن میں آنے لگا علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی اتنی لوڈشیڈنگ ہے کہ صبح کی اوقات میں بالکل گیس نہیں آتی‘ کاروبار نوکریوں پربھی بھوکے پیٹ جانا پڑتا ہے اگر قسمت سے گیس آ بھی جائے تو گٹروں کا پانی گیس لائین میں آتا ہے کئی بار محکمہ سوئی گیس کو آگاہ کیا لیکن گیس عملہ چیک کرنے تک نہیں آتے انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید پرشانی کا سامنہ ہے احتجاج میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتیں شامل تھیں انہوں نے اعلی حکام سے فوری گیس لائن درست کرنے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -