ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کا اجلاس ،خواجہ جلال الدین رومی چیئرمین منتخب

ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کا اجلاس ،خواجہ جلال الدین رومی چیئرمین منتخب

  

ملتان(نیوز رپورٹر ) ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے اجلاس میں ممتاز صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی کو سال 2019-20کے لیے چیئر مین ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ منتخب کر لیا گیا جبکہ ملک اسرار احمد اعوان سینئر وا ئس چیئر مین اورشیخ محمد اکبروا ئس چیئر مین منتخب ہوئے ہیں ۔ بو رڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں نئے عہد یداروں کا چناؤ عمل میں لا یا گیا ۔ خوا جہ جلال الدین رومی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ایکسپوٹرز اور امپوٹرز کیلئے کرا چی میں کسٹمز کی طرف سے کلیئر نس کی سہو لیات کو ملتان ڈرائی پو رٹ پر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

مہیا کرنے کا عزم ظا ہر کیاجس سے علا قے کی صنعت اور تجارت میں خوشحالی کی را ہیں کھل سکیں گی اور حکو مت پا کستان کو ریونیو کی شکل میں کثیر آمدنی کا فا ئدہ ہوگاجبکہ سبکدوش ہونے والے چیئر مین خواجہ محمد فا ضل کو اپنی چیئر مین شپ کے دوران نئے ایکسپورٹ ٹرمینل صادق آباد کے افتتاح ہونے پر مبا رکباد پیش کی اور ان کی ٹیم کی خدمات کو بھی سر ا ہا گیا۔ نئے منتخب چیئر مین ملتان ڈرا ئی پورٹ ٹرسٹ خوا جہ جلال الدین رومی نے ملتان ریجن کے تمام امپوٹرز اور ایکسپوٹرز حضرات سے درخواست کی کہ وہ اپنے علاقے میں قائم ملتان ڈرا ئی پورٹ اور ماہ اکتوبر 2018میں قائم ہونے والے نئے ایکسپورٹ ٹرمینل صادق آبا د سے ایکسپورٹ کنٹینر کی WeBOCسسٹم کے تحٹ کلیئر نس کی سہو لت سے بھر پور فا ئدہ اٹھا ئیں جس سے اپنے علاقے کی ترقی اور خو شحالی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم کر دار ادا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نئے منتخب چیئر مین خوا جہ جلال الدین رومی نے یہ بھی کہا کہ ملتان ڈرا ئی پورٹ ٹرسٹ پاکستان ریلوے کے ساتھ ریلوے اسٹیشن مظفر گڑھ کوبطور کسٹم اسٹیشن کے طور پر منظور کروانے کے لیے کو شا ں ہے اور خواجہ فا ضل صاحب کے انتھک محنت اور کا وشوں کا ثمر ہی ہے جس کی وجہ سے بہت جلد ریلوے اسٹیشن مظفر گڑھ کو کسٹمز اسٹیشن کے طور پر استعمال میں لا کر ملتان ریجن کے امپورٹرز اور ایکسپوٹرز حضرات کو پرا ئیویٹ ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایوں سے نجات دلائیں گے ۔ اس سلسلے میں ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کی منیجمنٹ چیف ٹریفک منیجر اور چیف ما رکیٹنگ منیجرپا کستان ریلوے لاہور اور ڈویژ نل سپریٹنڈنٹ ریلوے ملتان سے مسلسل را بطہ میں ہے تاکہ ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کوکرا چی سے ملتان اور ملتان سے کرا چی کے لیے ریلو ے گڈز ٹرین کے کرایوں کی مد میں خصوصی رعا یتی پیکج کے ساتھ تاجر حضرات کو وقت اور کرائے میں بچت کی افادیت اور اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے نیا ریلوے سٹاک مہیا کرنے پر بات چیت جاری ہے ۔ملتان ڈرا ئی پورٹ ٹرسٹ کا یہ اقدام امپورٹ کا رگو کی ڈرا ئی پورٹ پر زیادہ ہینڈلنگ کیلئے ایک سنگ میل ثا بت ہو گا۔

چیئرمین منتخب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -