بینظیربھٹو کی آج 11 ویں برسی ‘ ضلع کچہری میں دعائیہ تقریب ‘ شمعیں روشن

بینظیربھٹو کی آج 11 ویں برسی ‘ ضلع کچہری میں دعائیہ تقریب ‘ شمعیں روشن

  

ملتان ‘ خانپور ‘ ٹھٹھہ صادق آباد (خبرنگار خصوصی ‘ نمائندہ پاکستان ) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن و سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی11ویں برسی آج 27دسمبر کو ملک بھر میں منا ئی جائے گی،اس حوالے سے ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام دعائیہ تقریبات،قر آن خوانی کا(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

اہتمام کیا جائے گا،محترمہ بے نظیر بھٹوکو 27دسمبر 2007کو شہید کردیا گیا تھا۔ ملتان ڈسٹرکٹ بار ہال میں پیپلز لائرز فورم کے وکلاء کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب میں پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کیلئے بھرپور کام کیا اور جمہوریت کی بقاء کیلئے بہت سی قربانیاں دیں اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اپنا کردار بھی ادا کیا۔ محترمہ کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے۔ پاکستان کی بقاء اسی میں ہے کہ بھٹوازم کو فروغ دیا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ تقریب کے اختتام پر پیپلز لائرز فورم کے وکلاء کا بے نظیر کے قاتل گرفتار نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ادھر 27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی گیارہویں برسی کے موقع پر لاکھوں کارکنان لاڑ کانہ میں جمع ہو کر ثابت کریں گے پیپلز پارٹی کے جیالوں میں اب بھی بھٹو خاندان کی محبت زندہ و جاوید ہے ۔ ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل خان پور کے سر دار الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ ، راوَ مسلم رضا ، جام رفیق احمد ، بابر دھریجہ ،دادورام ،علی عمران شاہ ، دادورام ، ممتاز تنویر سید ، رضیہ جمیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میدان سے بھاگنے والی نہیں ہے احتساب کی آڑ میں انتقام کی سیاست کرنے والے خود جلد بھاگ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق پیپلز پارٹی پاکستان کے بنیادی نظریئے کو سبو تاژ کرنے والوں کا ہر میدان میں مقابلہ کر کے انہیں شکست دے گی ۔ سابق وزیراعظم سینئر وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سیّد یوسف رضا گیلانی، صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب و سابق گورنر مخدوم سیّد احمد محمود، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے (11) ویں یوم شہادت کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش بھٹو میں شرکت کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاڑکانہ روانہ ہوگئے جہاں پر وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے۔

برسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -