تاجر برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار جاوید اقبال وڑائچ کا تقریب سے خطاب

تاجر برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار جاوید اقبال وڑائچ کا تقریب سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ تاجربرادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے‘ تاجربرادری ملکی معیشت کے اضافے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انجمن تاجران صادق بازارکی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی بحران پرقابوپایاگیاہے اوراندرون و بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کوبھی کاروبارکے مواقع میسرآرہے ہیں جوخوش آئنداقدام ہے‘ اس موقع پرممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید‘ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ پنجاب حکومت کاروباری طبقے کوان کے حقوق فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ‘ تاجربرادری کاضلع میں عوامی مسائل اجاگرکرنے میں بھی کلیدی کردارہے‘ انجمن تاجران صادق بازارکے نومنتخب عہدیداران کومبارکبادپیش کرتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ وہ تاجربرادری کے حقوق کی خاطرجدوجہدکریں گے‘ قبل ازیں ضلعی صدرانجمن تاجران چوہدری اسدغفار‘ ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمدشفیق نے صدرانجمن تاجران صادق بازاررانامحمدندیم‘ جنرل سیکرٹری فہیم جمیل سمیت عہدیداران سے حلف لیااورمبارکباددی‘ اختتام پرڈاکٹرسلیم احسن نے ملکی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعاکرائی۔تقریب حلف برداری میں تاجربرادری ‘ سیاسی وسماجی شخصیات اورسول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔
تقریب