تاجر وفود کی کل وزیر اعلیٰ ‘ گورنر سے اہم ملاقاتیں

تاجر وفود کی کل وزیر اعلیٰ ‘ گورنر سے اہم ملاقاتیں

  

شجاع آباد‘لیاقت پور(نامہ نگار ) متحدہ مر کزی نجمن تاجران کے عظمت خان بلوچ ،ملک عبدالقیوم ڈوگر ،خواجہ ہاشم ،خواجہ عاصم مدنی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28دسمبر بروز جمعتہ المبارک کو گورنر ہا?س میں متحدہ مرکزی انجمن تاجران کا وفد وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار گورنر پنجاب چوہدری سرور اور دیگر وزراء4 سے ملاقات کریں گے ملاقات میں تاجران اور علاقائی مسائل سے آگاہ کریں ۔علاوہ ازیں آل پاکستان انجمن تاجران کے زیراہتمام پنجاب بھر کے تاجر نمائندے 28دسمبر صبح 10بجے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر محکمہ تجارت ،ایکسائز ،ریونیو ،ہاؤسنگ ،فوڈ،لیبر،زراعت اور بلدیات کے صوبائی وزرا کے علاوہ وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہربھی موجود ہونگے۔وفد کی سربراہی مرکزی چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق،مرکزی صدر محمد اجمل بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر کریں گے۔ تحصیل انجمن تاجران لیاقت پور کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین بلوچ بھی تحصیل لیاقت پور کی نمائندگی کے لئے وفد میں شامل ہیں جو گورنر پنجاب کو تحریری عرضداشت کے ذریعے مختلف مسائل بارے آگاہ کریں گے۔

وفود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -