بہاولپور صوبہ بحالی کی علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں ،محمد علی درانی

بہاولپور صوبہ بحالی کی علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں ،محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور( تحصیل رپورٹر )سابق وفاقی وزیر تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے قائد محمد علی درانی نے کہا ہے کہ بہاولپور صوبہ بحالی کے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

علاوہ کوئی آپشن بہاولپورکی عوام قبول نہیں کریں گے دیگر صوبے بنانے پر اعتراض نہیں تاہم بہاولپوری عوام کی خواہش صرف بہاولپور صوبہ ہے تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی رہنما صاحبزادہ فضل الرحمن ساجد عزیز درخواستی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرائیکی یا جنوبی پنجاب صوبہ بناکر بہاولپور کو لالی پوپ نہ دیا جائے بہاولپور صوبہ کو کسی اور صوبہ میں ضم نہیں ہونے دیں گے بہاولپوری عوام کی خواہش کا احترام کیا جائے بہاولپور صوبہ تحریک میں شہیدوں کا خون شامل ہے شہیدوں کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گے بہاولپورکی عوام کسی سازش کا شکار نہیں ہوں گے بہاولپور کے وسائل پر لاہور کا قبضہ ختم کرنا ہوگا تخت لاہور سے جان چھڑانا ہوگی حکمران ہوش کے ناخن لیں بھاولپوری عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔
محمد علی درانی