5ٹیکسٹائل ملزم میپکو کی نادہندہ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا نوٹس ،واجبات وصولی کا حکم

5ٹیکسٹائل ملزم میپکو کی نادہندہ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا نوٹس ،واجبات وصولی کا حکم

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے پانچ ٹیکسٹائل ملزکے اثاثہ جات کو میپکو کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

33کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر نیلام کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں . اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ کے نام مراسلہ میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ملز کے ذمے میپکو واجبات کی وصول کیلئے اقدامات کریں . واجبات نہ ملنے پر ان کے اثاثے نیلام کر دیئے جائیں. ڈپٹی کمشنر نے یہ احکامات میپکو افسران کی طرف سے درخواست پر جاری کیے . مراسلہ کے مطابق شیخ عبدالحمید ارائیں فائبرملز جام پو رروڈ کے ذمے 116817731، سلیمان سپننگ ملز لمیٹڈ ڈی خان کے ذمے 115565995روپے ، رحیم بخش ٹیکسٹائل ملزلمیٹڈ ڈیرہ غازیخان کے ذمے 20126427روپے ، ماجد عرفان نجمی نیو ارائیں ملز ملانہ ڈیرہ غازیخان کے ذمے 30688768روپے او ر ارائیں ٹیکسٹائل ملز ڈیرہ غازیخان کے ذمے 52809263روپے واجب الادا ہیں.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -