ڈیرہ،نوازشریف پارک کا نام تبدیل،متوالوں کا حتجاج،نئی تختی توڑنے کا اعلان

ڈیرہ،نوازشریف پارک کا نام تبدیل،متوالوں کا حتجاج،نئی تختی توڑنے کا اعلان

  

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)نوازشریف پارک انشاء اللہ آئندہ ہمیشہ کیلئے نوازشریف پارک کے نام سے ہی منسوب رہے گا۔ہم مسلم لیگ ن کے ورکرز بھرپور احتجاج کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی مشیر صحت حنیف خان پتافی کے کہنے پر اس پارک کا نام تبدیل کرکے جناح پارک(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

رکھ دیا گیااور اس کا افتتاح حنیف خان پتافی نے کیا۔اگر اپنے نام کی تختی لگوانے کاشوق ہے تو پی ٹی آئی کی حکومت کو چاہیے کہ وہ نئے پارک ڈیرہ غازیخان شہر میں تعمیر کروائیں تاکہ ڈیرہ غازیخان کے رہائشیوں کو پارک کی مزید سہولت حاصل ہوسکے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسز شہناز سلیم ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز ضلعی انتظامیہ سے بھرپور التماس کرتے ہیں کہ اس طرح کی حرکتیں پی ٹی آئی حکومت کے کارندوں کو نہ کرنے دی جائیں اور نوازشریف پارک کا نام نواز شریف پارک ہی رہے گا۔اگر شوق ہے تو پی ٹی آئی والے نیا جناح پار ک کے نام سے پارک تیار کروائیں اور شوق سے اس کا افتتاح کریں ۔فیملی پارک میں متواتر جانے والوں سے گزارش ہے کہ پارک کا نام زبردستی تبدیل کرنے پر بھرپور احتجاج کریں۔ہم مسلم لیگ ن کے ورکرز اس نئی لگائی گئی تختی کو اکھاڑپھینکیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -