نواز شریف اور انکی فیملی کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے،شیخ فیاض الدین

نواز شریف اور انکی فیملی کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے،شیخ فیاض الدین

  

خان پور ( نامہ نگار )پوری قوم میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے عوام(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

جانتے ہیں کہ نواز شریف اور انکی فیملی کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے مشکل وقت ہے گزر جائے گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے 176 شیخ فیاض الدین نے عمائدین علاقہ اور ن لیگی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر مشکل وقت پہلی مرتبہ نہیں آیا جب نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کئے تو حالات اس سے بھی زیادہ خراب تھے لیکن دوبارہ اقتدار میں آتے ہی میاں برادران نے دوبارہ عالمی سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سی پیک منصوبہ شروع کیا اور ملک سے اندھیرے ختم کرنے کے لئے تھوڑی مدت میں ہی درجنوں پاور پراجیکٹ مکمل کر لئے تمام موٹر ویز تکمیل کے قریب تھیں کہ نوازشریف کو دوبارہ آزمائش کا سامنا کرنا پڑا اس مرتبہ بھی وہ سرخرو ہونگے اور ملک میں دوبارہ ن لیگ کی حکومت آئے گی امن و امان قائم ہو گا اور خوشحالی آئے گی، اس موقع پرشیخ وقار الدین ، عبدالجبار لاٹکی ، منیر شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔

شیخ فیاض الدین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -