پنجاب میں سوائن فلو کا خطرہ ،بلدیاتی اداروں کو آگاہی مہم چلانے کا حکم ،ہنگامی اقدامات شروع

پنجاب میں سوائن فلو کا خطرہ ،بلدیاتی اداروں کو آگاہی مہم چلانے کا حکم ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کی میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز کوسیزنل انفلونزا ایچ ون این ون کے تدارک کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے ، بلدیاتی اداروں کی انتظامیہ کو ملازمین اور عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس ضمن میں تمام ڈویژن (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کے کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عوام میں انفارمیشن میٹریل کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے، بینرز اور پوسٹرز اہم جگہوں پر آویزاں کئے جائیں ، عوام اور ملازمین کو سیزنل انفرنزا ایچ ون این ون سے بچاو کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -