پی ٹی آئی میں شمولیت ‘ دیوان عباس بخاری بھی یوٹرن لینے کیلئے تیار ‘ ذرائع

پی ٹی آئی میں شمولیت ‘ دیوان عباس بخاری بھی یوٹرن لینے کیلئے تیار ‘ ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) با خبر ذرائع کے مطابق دیوان محمد عباس بخاری چیئرمین ضلع کونسل ملتان کابھی تحریک انصاف میں (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

شمولیت کا امکان ہے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ قاسم خان لنگاہ رکن اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف میں جا رہے ہیں ‘ تا ہم حتمی فیصلہ دیوان عاشق بخاری کی تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا تحریک انصاف میں دیوان محمد عباس بخاری کی شمولیت میں رکن صوبائی اسمبلی قاسم عباس خان لنگاہ کا اہم کردار بتایا جارہا ہے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہو ا ہے کہ صوبائی حلقہ 223میں مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی نغمہ مشتاق لانگ کا نااہلی کا کیس بھی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اگر عدالت سے نغمہ مشتاق لانگ نا اہل ہوتی ہیں تو اس حلقہ میں دیوان عاشق بخاری کے فرزند دیوان ذوالقرنین بخاری الیکشن لڑیں گے اس لئے دیوان خاندان بھی تحریک انصاف می شمولیت کیلئے پر تول رہا ہے جس کا حتمی فیصلہ چند روز میں متوقع ہے ۔