صوبائی کابینہ کا آئندہ اجلاس بہاولپور میں طلب ،بھاری اخراجات کا امکان

صوبائی کابینہ کا آئندہ اجلاس بہاولپور میں طلب ،بھاری اخراجات کا امکان

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ کا آئندہ اجلاس بہاولپور میں طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

عثمان بزدار کی صدارت میں جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے بہاولپور میں بلائے جانے والے اجلاس میں صوبائی کابینہ کا 43 رکنی وفد سرکاری افسران اور سکیورٹی اہلکار دو روز قبل ہی بہاولپور پہنچیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بہاولپور میں منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس پر کروڑوں روپے کے اخراجات کرائیں گے۔ کابینہ کے ارکان سمیت بیورکریسی اور سکیورٹی اہلکاروں کے قیام و طعام پر بھاری رقم خرچ کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے پر حکومت کی کفائت شعاری پر سوالات اٹھنے کے بھی امکانات ہیں۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -