میلسی ‘ اندھا قتل ٹریس ‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

میلسی ‘ اندھا قتل ٹریس ‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

  

میلسی(نمائندہ پاکستان)اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا چالان عدالت میں پیش ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

جہانگیر اشرف نے مزید گواہ 11 جنوری کو طلب کر لیئے ادریس محمود جٹ سکنہ عباس نگر کے مطابق بھانہ مویشیاں میں سوئے اس کے حقیقی بھائی محمد انور کونامعلوم شخص نے چھری کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے دیکھتے ہی دیکھتے دیوار پھاند کر فرار ہو گیا پولیس تھانہ مترو نے 302 ت پ کا مقدمہ درج کرکے اندھے قتل میں ایک ملزم محمد اشرف کو گرفتار کیا جس کی ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں شناخت پریڈ کرائی گئی تو مدعی ادریس محمود جٹ نے کئی افراد میں موجود محمد اشرف کو پہچان لیا پولیس نے محمد اشرف کی نشاندہی پر آلہ قتل چھری بھی ملزم محمد اشرف کی نشاندہی پر برآمد کر لی ۔

اندھا قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -