کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،مقبوضہ کشمیر وادی میں صبح وشام خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے ،ابراہیم ضیاء

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،مقبوضہ کشمیر وادی میں صبح وشام خون کی ہولی کھیلی جاتی ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ریاست جموں وکشمیر پاکستان سے ملنے اور بھارت سے الگ ہونے کے لئے صبح و شام خون سے لبریز ہوتی ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کشمیر پاکستان کا مکمل طور پر حصہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر محمد ابراہیم ضیاء نے ہائیکورٹ بار ملتان میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی عدلیہ اور عوام کی جانب سے اہل ملتان کا مشکور ہوں۔ یہ دھرتی اولیاء اللہ کی دھرتی ہے۔ سی پیک کشمیر سے ہو کر گزرتی ہے، کشمیر کے حقوق کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ کے لئے دریا موڑنے سے شہریوں کو پریشانی ہے۔ آزاد کشمیر کی عدالتوں میں انصاف کی فراہمی بہتر ہے۔ ججز کی محنت سے آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں کوئی پرانا مقدمہ زیر التواء نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی چند کامیاب تحریکوں میں وکلاء کی تحریک بھی ہے۔ نوجوان وکلاء کو کہتا ہوں اس پیشے میں بھرپور محنت کریں۔40 سالہ پیشے میں صرف یہی سیکھا ہے کہ قانونی حدود کو قائم رکھنا ہوگا۔ اس سے قبل سینئر جج آزاد کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں بھرپور ویلکم کرنے پر شکر گزار ہیں۔ 70 سال بعد بھی کشمیریوں کے دل میں پاکستان کی محبت بڑھی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب سارا کشمیر پاکستان کا ہوگا۔ 70 سال سے بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ ہر کشمیری پہلے سچا پاکستانی ہے اور پھر کشمیری ہے۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس مزمل اختر شبیر، صدر ہائی کورٹ بار ملتان خالد اشرف خان، جنرل سیکرٹری محمد عثمان بھٹی، سابق صدر ہائیکورٹ بار ملک حیدر عثمان، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر، بشریٰ نقوی، ثمینہ محمود رانا اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک جاوید اقبال اوجلہ نے شرکت کی۔ ہائیکورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس آزاد کشمیر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

ابراہیم ضیاء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -