راجن پور ‘ میونسپل کمیٹی کی 150 دکانوں پر مافیا قابض ‘ کروڑوں روپے خورد برد کرنیکا انکشاف

راجن پور ‘ میونسپل کمیٹی کی 150 دکانوں پر مافیا قابض ‘ کروڑوں روپے خورد برد ...

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی راجن پورشہر کی ڈیڑھ سوسے زائد دوکانوں پراصل مالکان کی بجائے بااثر افراد قابض،میونسپل کمیٹی کو ملنے والے کرائے میں کروڑوں روپوں(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کی خورد برد کانکشاف سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطا بق شہریوں محمدعلی، اسماعیل احمد ، طارق فہیم، محمداحمد ،شہزاد علی ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی راجن پور کی چوک الہ آباد ،پُرا نالاری اڈہ سمیت شہر کی مختلف مارکیٹوں میں ڈیڑھ سوسے زائد دوکانیں موجود ہیں یہ دوکانیں سابق تحصیل ناظم سردار خلیل الرحمن خان دریشک کے دور میں نیلام کی گئی مگر اب ان دوکانوں پر اصل مالکان کی بجائے بااثر افراد قابض ہو چکے ہیں جو نہ صرف ان دوکانوں کی مد میں کروڑوں روپے ایڈوانس وصول کرچکے ہیں بلکہ دس سے پندرہ ہزار روپے ماہوار فی دوکان ماہانہ کرایہ وصول کرکے میو نسپل کمیٹی کو محض تین سے چار ہزار روپے کرایہ ادا کررہے ہیں یوں ہر ما ہ سرکار ی خزا نے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے میونسپل کمیٹی راجن پور کی اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

خورد برد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -