گنا خریداری کاشتکاروں کو لوٹ کھسوٹ سے بچانے کا فارمولہ تیار

گنا خریداری کاشتکاروں کو لوٹ کھسوٹ سے بچانے کا فارمولہ تیار

  

مظفرگڑھ،کوٹ ادو( نمائندہ خصوصی،تحصیل رپورٹر )صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک کی زیر صدارت شوگر ملز اور کسانوں کے معاملات کے حوالے سے(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور، معاون خصوصی برائے خوارک پنجاب سردارخرم سہیل لغاری، ممبران صوبائی اسمبلی سردار نیاز خان گشکوری، سردار عون حمید ڈوگر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاالحق ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ظہور حسین بھٹہ ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اور جام مہتاب سمیت شوگر ملوں کے نمائندگان اور کسانوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب حکومت نے اس سیزن میں گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کو ان کا جائز حق دلانے کا عہد کیا ہوا ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا، گنے کی قیمت 180روپے فی من ادائیگی 15دن کے اند کو یقینی بنائیں، گنے کی کٹوتی نہ کی جائے ، انہوں نے کہا کہ بروکری کے سسٹم کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی، تاکہ کسانوں کو لوٹ کھسوٹ سے بچایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ گنے کے ریٹ 180روپے فی من پر ہر صورت عمل کروائے گی، 180روپے فی من ادائیگی نہ کرنے والے ملز مالکان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، صوبائی وزیر مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا کہ ہم سب کسانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کمر بستہ ہیں،گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دینگے ، ملز مالکان ایسے اقدامات کریں کہ گنے کے کاشتکاروں کو کوئی گلہ نہ ہو، سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور بروکروں کے خلاف پرچے درج کرائے جائیں ، سردار نیاز گشکوری نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو اس سال ان کا حق دلایا جائے گا، ملز مالکان کسانوں کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو پرمٹ نہ دے ، گزشتہ سال کی ادائیگی کی جائے اور اس سال کی ادائیگی فی الفور کی جائے ، تاکہ کسان خوشحال ہو، اگر کسان خوشحال ہوگا تو شوگر ملز انڈسٹری بھی ترقی کرے گی، صوبائی مشیر خوارک خرم سہیل لغاری نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے ، حکومت پنجاب نے اس سال گنے کی خریداری کے عمل کو شفاف اور کسان دوست بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -