کسان بورڈ پنجاب کو شوگر ملز چیک کرنیکا حکم

کسان بورڈ پنجاب کو شوگر ملز چیک کرنیکا حکم

  

ماچھی گو ٹھ(نمائندہ خصوصی) کین کمشنر پنجاب نے کسان بورڈپنجاب کو27اضلاع کی شو گر ملوں میں چیکنگ ،ناپ تول اور تمام معاملات کو چیک کر نے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،ضلع(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

رحیم یار خان کے ضلعی صدر جام احمد یار ولانہ کو رحیم یار خان کی تما م شوگر ملوں کوچیکنگ کے احکامات جاری،ضلعی صدر جام احمد یارولانہ نے حاجی ریاض چیمہ کے ہمراہ ماچھی گو ٹھ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہاکہ کسان بورڈ نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی شو گر مافیا کی بد معا شی نہیں چلنے دیں کسانوں کو پر مٹ کے حوالے پریشان کیا جارہا ہے ناجائز کٹوتی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جلد ضلع رحیم یار خان کی تمام شو گر ملوں کا دورہ کروں گااورکسانوں کے مسائل سنیں گے کین آفیسران سے ملاقات کر کے کسانوں کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں گے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جلد کسان بورڈ رحیم یار خان میں جلدتبدیلی نظر آئے گی انشااللہ کسانوں کی خدمت کر نے والے عہدیداران لائیں گے کسانوں کی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -