صوبائی وزیر خوراک کا شوگر ملز کا دورہ،پرمٹ اجراء کا جائزہ،کاشتکاروں سے ملاقاتیں

صوبائی وزیر خوراک کا شوگر ملز کا دورہ،پرمٹ اجراء کا جائزہ،کاشتکاروں سے ...

  

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے شوگر ملز کا اچانک دورہ کیا،صوبائی وزیر نے شوگر ملز میں گنے کی سپلائی کے مراحل اور پرمٹ کے اجراء (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کا جائزہ لیا۔شوگر ملز کے اوزان خصوصی طور پر چیک کئے۔بعدازاں شوگر ملز میں کماد سپلائی کرنے والے کاشتکاروں سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت گنا خریداری مہم کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔کسانوں کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ پر شوگر ملز کماد خرید کریں گی۔کسانوں کو گنے کی رقم کی ادائیگی جلد سے جلد کی جائے گی دوسری جانب صوبہ بھر سے مڈل مین کلچر ختم کر دیا ان پر پرچے دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کرشنگ سیزن کی برا ہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ان کی ہدایت پر صوبائی کابینہ سمیت اعلیٰ افسران کو شوگر سیزن شکایات فری بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔کاشتکاروں کو کھادوں، زرعی ادویات ، بیج اور زرعی آلات پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کو ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی شوگر سیزن2018/19کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی ،ڈی سی جمیل احمد جمیل نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں کاشتکاروں کی سہولت کے لئے شکایات سیل قائم ہیں۔شکایات سیل تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز جبکہ ضلع میں ڈپٹی کمشنردفاتر میں 24گھنٹے فعال ہیں۔ضلع میں پانچ شوگر ملز کے تمام اوزان پر ریونیو افسران وزن کی نگرانی کررہے ہیں۔شوگر سیزن سے قبل کاشتکار تنظیموں اور شوگر ملز نمائندگان کے اجلاس منعقد کرکے حکومت ترجیحات و ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا تھا ۔ادھرصوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پہلے سو روزہ پلان میں ملک و قوم کی سمیت کا تعین کیا ہے۔ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر ، زراعت ہماری ترجیحات میں شامل ہے،صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کی جانب عملی قدم اٹھایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس بہاولپور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ 1947کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام ملک و قوم کے لئے ایک تحفہ ہوگا۔چھوٹے انتظامی صوبوں سے وفاق مضبوط اور عوام خوشحال ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام میں سنجیدہ ہیں۔ کاشتکاروں کو پہلی مرتبہ کماد کی پوری قیمت ملے گی۔ ناجائز کٹوتی۔ وزن میں ہیرا پھیری سمیت کاشتکاروں کا۔معاشی محال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ رحیم یارخان کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پر تشویش ہے۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما کے قتل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

سمیع اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -