کبیر والا ،مہندی تقریبات میں فائرنگ نوجوان جاں بحق ،ورثا ،کا میت سڑک پر رکھ کر مظاہرہ ،دلہا سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمہ

کبیر والا ،مہندی تقریبات میں فائرنگ نوجوان جاں بحق ،ورثا ،کا میت سڑک پر رکھ ...

  

کبیروالا+اڈا کوٹ بہا در(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)مہندی کی تقریب میں ہوائی فائر نگ سے نو جوان جاں بحق ہوگیا ‘وثاء کا میت سڑک پررکھ کر احتجاجی مظاہرہ، متو فی کو سابقہ رنجش پر کا ز،صدر پو لیس نے دو لہا سمیت سات نامزد سترہ نامعلوم افراد لے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ شب نواحی پنج مرلہ سکیم میں مقامی شہری عما ر خان اور اسکے بھائی کی شادی کی تقرب سلسلے میں مہندی کی رسم کے دوران ہوائی فائر نگ کے دوران گو لیاں لگنے سے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

بتیس سالہ نوجوان نجف علی ولد ریاض حسین گو لی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہو گیا ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر صدر پو لیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی بعد ازاں پو لیس نے متوفی کے والد کی مدعیت میں دونوں دولہا بھائیوں انکے والد ،چچا،دیگر رشتہ دا روں سمیت سات نامزدجب کہ 11نامعلوم افراد کے خلاف قتل عمد کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا صبح گئے مبینہ نامزد قاتلوں عدم گرفتاری پر ورثا ء نے مخدوم پور چو نگی پر متو فی کی معیت رکھتے احتجاجی مظاہرہ کرتے ٹریفک بلاک کردیاس دورا مظاہرین مبینہ نامزد قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرہ بازی کرتے رہے،بعد ازاں ڈی ا یس پی سمیت دیگر حکام نے مظاہرین کو قاتلوں کی گر فتا ری کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر مننتشر ہو گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -