سرائیکی رہنما حمید اصغر شاہین کی کروڑ لعل عیسن میں نماز جنازہ ‘ سیاسی ‘ سماجی شخصیات کی شرکت ‘ آج قرآن خوانی

سرائیکی رہنما حمید اصغر شاہین کی کروڑ لعل عیسن میں نماز جنازہ ‘ سیاسی ‘ ...

  

کروڑلعل عیسن (نامہ نگار)سیئنرقانون دان سردارارشداسلم خان سیہڑ ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری فنانس اینڈڈویلپمنٹ پنجاب سردار ھیبت علی خان سیہڑ کے بڑے بھائی اورسردارذیشان (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

خان ایڈووکیٹ کے چچا سرائیکی صوبہ تحریک کے ممتاز رہنماو دانشور حمید اصغر شاہین قضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں ان کی نمازجنازہ کروڑ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں ایم پی اے سردارشہاب الدین سیہڑ چئیرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ سابق وفاقی وزیرسرداربہادراحمدسیہڑ سابق ضلع ناظم ملک غلام حیدرتہند ملک نورنبی جہکڑ ضلعی صدر ڈیرہ اسماعیل خان سرائیکستان قومی مومنٹ محمدرفیق ساگر نائب صدر مہربان مکل سربراہ پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی محمداکبرملکانی سرائیکی دانشور سجاد حسین ملکانی سردارمحی الدین سیہڑسرداراحدنوازسیہڑ یونین کونسلوں کے چئیرمین کونسلرز وکلاء4 ڈاکٹرز کے علاوہ سیاسی عمائدین اورشہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی مرحوم کی قرآن خوانی آج جمعرات ساڑھے گیارہ بجے ڈیرہ ذیشان خان پر اداکی جائے گی۔

قرآن خوانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -