سینیٹر حافظ عبدالکریم کے بڑے بھائی محمد عمرسعودی عرب میں انتقال کرگئے ‘ 28 دسمبر کو ڈیرہ غازیخان میں غائبانہ نماز جنازہ

سینیٹر حافظ عبدالکریم کے بڑے بھائی محمد عمرسعودی عرب میں انتقال کرگئے ‘ 28 ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

ڈاکٹرحافظ عبدالکریم کے بڑے بھائی، سابق نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب اسامہ عبدالکریم کے چچا جان الشیخ محمدعمرمکہ المکرمہ میں انتقال گئے جن کی غائبانہ نمازجنازہ 28 دسمبربروز جمعہ کو جامع مسجدابوبکرصدیق کلیتہ البنات میں 01:30 بجے ادا کی جائے گی یہ بات ناظم نشرواشاعت مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازیخان عرفان مجیدخٹک نے میڈیا نمائندگان کو بتائی انہوں نے کہا محمدعمر سعودی عرب میں مقیم تھے جن کی نمازجنازہ سعودی عرب مکہ مکرمہ میں 25 دسمبرکواداکرکے تدفین کردی گئی ہے اب ڈی جی خان میں انکی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -