گھریلوں تنازعہ پر نوجوان قتل ،مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق 35زخمی

گھریلوں تنازعہ پر نوجوان قتل ،مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق 35زخمی

  

ملتان‘ لودھرں‘ ڈہرکی ‘ راجن پور ‘ روجھان ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ جھوک اترا ‘ شاہ جمال ‘ رحیم یار خان (وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان )(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

گھریلو تنازعہ پر نوجوان قتل ‘ مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ‘ 35 زخمی ۔ملتان سے وقائع نگار کے مطابق قاسم بیلہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی سائیکل ٹکر سے 10 سالہ جاوید مو قع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جاں بحق ہونے والے جاوید کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھا نہ سٹی کی حدو د میں چھ ا فر ا دنے نو جو ا ن کو قتل کرد یا مقد مہ د رج پو لیس ر پو ر ٹ کے مطا بق ا للہ دا د قو م بلو چ سکنہ بستی د یو ا ن وا لہ موضع کلو وا لہ نے پو یس کو بیا ن د یا کہ اس کا پسر حقیقی محمد عمر ا ن بیس سا لہ گذ شتہ را ت تقر یبا گیا ر ہ بجے گھر سے با ہر گیا کا فی د یر تک وا پس نہ آ یا تو اس کو تلا ش کر نے کے لئے نکلے تو را ت تقر یبا تین بجے سا ئل نے گھر سے ا یک ا یکڑ کے فا صلے پر دیکھا کہ پسر کی نعش کو کیکر د ر خت پر لٹکا یا ہو ا ہے اور اس کے منہ پر ٹیپ لگی ہو ئی تھی جسے محمد ا صغر محمد عمر محمد عثما ن اور تین نا معلو م ا فر ا نے قتل کرد یا و جہ عنا د یہ ہے کہ ملز ما ن سے گھر یلو تنا ز عہ چلا آ ر ہا ہے پو لیس تھا نہ سٹی نے ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ د ر ج کر لیا پو لیس مصر و ف تفتیش ہے ۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ پر کار اورموٹرسائیکل کے درمیان زوردارٹکر 18سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق کار ڈرائیورگرفتار پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے تفصیلا ت کے مطابق ڈہرکی کے نواحی گاؤں واگنی کا رہائشی 18سالہ نوجوان شہزادو شر موٹرسائیکل پر سوار ہوکرشہر کی طرف آرہا تھا تو جی ٹی روڈرحموں والی گیٹ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کاراسکی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شہزادوشر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس نے جائے حادثہ سے لاش اٹھاکرسول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدورثا کے حوالے کردی پولیس نے کاراپنی تحویل میں لی ہے اور ڈرائیور کوگرفتار کرکے تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا ہے ۔راجن پور ‘ روجھان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق نڈس ہائی پر دو موٹر سائیکل )ور کار میں تصادم دو افرادنورمحمد اورشھزادجاں بحق ش, شیرمحمد, بشیراحمد, بدرمنیر, اویس, , پانچ افراد زخمی ہوئے ۔تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وئے چوک روجھان پر کار اور موٹر سائیکل میں تعصادم سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جن ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں انکو طبی امداد دی گئی۔ڈیرہ غازیخان ‘ جھوک اترا سے سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ رات پائیگاں میں کار اور ٹرک کے تصادم میں جھوک اترا کے ایک ھی گھرانے رانا ایاز احمد اترا سمیت چارافراد موقع پر دم توڑ گئے تھے جسکی نماز جنازہ کل تین بجے ادا کی گئی جنازہ میں ڈی پی او ڈیرہ غازی خان ایس ڈی پی او کوٹ چھٹہ ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا سابق ایم پی اے سردار محمود قادر خان لغاری چیئرمینوں میاں ظفر حیات ڈاھا حاجی سعید احمد خان لسکانء عبدالحمید خان جلبانی ملک مصطفی کھنڈوا ملک نذر خان کھنڈوا ملک دلبر آرائیں مشتاق احمد خان جتوئی سید ابراہیم شاہ سماجی شخصیات عاشق خان بزدار عزیز شاہد صاحب ڈاکٹر جمیل طارق سردار قمر خان احمدانی سید مسعود احمد شاہ سید مدنی شاہ ملک اصغر محمود آرائیں سید رضا شاہ شاہد خان جلبانی حمید خان نتکانی ظہور احمد لسکانء ڈاکٹر ظہور خان لسکانء سیف اللہ خان ملکانی ریاض خان چانڈیہ کے علاوہ علاقہ کے ہزاروں افراد نے نے شرکت کی جبکہ علاقہ کی فضا مکمل طور پر سوگوار رھی ھے۔دریں اثناء تھانہ گدائی کے علاقہ میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نمازہ جنازہ میں ڈی پی او عاطف نذیر کی شرکت اور وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر حادثہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم تفصیلات کے مطابق ٹرک اور کار میں ہونے والا تصادم کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ڈی پی او عاطف نذیر نے شرکت کی اور وزیر اعلی پنجاب عثمان احمد بزدار کی خصوصی ہدایت پر حادثہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ڈی پی او عاطف نذیر نے کہا کہ ٹرک اور کار میں ہونے والے حادثہ میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے حادثہ میں ملوث ایک ملزم ٹرک ڈرائیور وارث ولد گل محمد سکنہ کوئٹہ کو پولیس تھانہ گدائی نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا ملزم ٹرک ڈرائیور فضل مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس تھانہ گدائی ریڈ کر رہی ہے انشاء اللہ جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔جبکہ کوئٹہ روڈ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب ٹرک کی کار کو ٹکر،حادثہ کے نتیجے میں دو ادفراد زخمی زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق بین الصوبائی شاہرہ ڈیرہ کوئٹہ روڈ پر تونمی موڑ گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر دے ماری حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جن کی شناخت بشیر احمد اور محمد بخش کے نام سے ہوئی جنہیں ریسکیو 1122کے امدادی اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شدید دھند،دوٹرک آ پس میں ٹکرا گئے،آٹھ سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلا گیا شدیدزخمی حالت میں نشتر منتقل دیگر حادثات میں تیس افراد زخمی۔گذشتہ سے پیوستہ روز علی الصبح زبر دست دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گء شریف چھجڑا کے مقام پر دو ٹرک آ پس میں ٹکرا کر گر گئے سوار محفوظ رہے،چندریں موڑ شریف چھجڑا کے مقام پر اس دوران طارق حسین بھٹی کا آ ٹھ سالہ بیٹا علی رضا روڈ کراسنگ کے دوران ٹریکٹر ٹرالی اس کو نظر آ ئیے اور نہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو بچہ نظر آ یا اچانک ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر علی رضا بری طرح سے کچلا گیا جسے تشویش ناک حالت میں نشتر ریفر کر دیا گیا اسی طرح دیگر حادثات میں اسحاق،آصف،اللہ بخش،محبوب،فاروق،شفیق،حشمت علی،راشد،ندیم،افشاں،ندیم احمد،اعجاز،شگفتہ،سکینہ،کلیم،شازیہ،آسیہ،خادم،احسان،شاہد،عروج،ارشد،عابد،ممتاز مائی،ثمینہ ،صباء4 ،عامر،یاسرہ اور غلام حسین زخمی ہو گئے جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں طبی امداد دی گئی۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ 32سالہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی جبکہ اقدام خودکشی کرنے پر مزید3افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کچہ کی رہائشی 32سالہ شمیم بی بی نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبر داشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہر پی لیا جسے حالت خراب ہونے پر ورثاء نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم32سالہ شمیم جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث گھر میں ہی دم توڑگئی، اسی طرح اقدام خودکشی کرنے پر چک48پی کے رہائشی20سالہ شہباز، چک252پی کے رہائشی18سالہ محمد عرفان اور لیاقت پور کے رہائشی38سالہ غلام فرید کو ورثاء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -