خاوند کی وفات کے 48گھنٹوں بعد اہلیہ بھی جاں بحق،آج صبح دونوں کی قرآن خوانی

خاوند کی وفات کے 48گھنٹوں بعد اہلیہ بھی جاں بحق،آج صبح دونوں کی قرآن خوانی

  

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)خاوندکی وفات کے48گھنٹے بعد2صدیاں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

دیکھنے والی اسکی اہلیہ بھی جاں بحق ہوگئی،آج صبح دونوں کی قرآن خوانی ہوگی۔تفصیل کے مطابق معروف سماجی کارکن سیدارشادحسین شاہ کے والدسیدمحمدنوازشاہ جو2روزقبل حرکت قلب بندہونے سے وفات پاگئے تھے مرحوم کی عمر100برس سے بھی زیادہ تھی اسکے48گھنٹے بعد2صدیاں دیکھنے والی اسکی اہلیہ بھی خالق حقیقی سے جاملی جنہیں 3بجے سہ پہرنمازجنازہ کے بعدسپردخاک کردیاگیا،2صدیاں دیکھنے والے دونوں میاں بیوی کی آج بروزجمعرات چاہ دربھیں والادائرہ دین پناہ قرآن خوانی ہوگی جبکہ دعائیہ تقریب11بجے دن ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -