پنجاب یونیورسٹی ،پاک چائنہ مشترکہ پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت ظہرانہ کا اہتمام

پنجاب یونیورسٹی ،پاک چائنہ مشترکہ پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت ظہرانہ کا اہتمام

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک چائنہ مشترکہ پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت شعبہ ہسٹری اینڈ پاکستان سٹڈیز میں داخلہ لینے والے پندرہ چائینز طلباؤ طالبات کے اعزاز میں وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ظہرانے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ ودیگر نے خطاب کیا۔

، چائنیز ریپریزنیٹیٹو مسٹر ایسٹ ینگ، چائنیز طلباؤطالبات اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ چائنیز طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ نے کہا کہ مشترکہ پی ایچ ڈی پروگرام سے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے اور عوامی سطح پر روابط کومضبوط کرنے میں معاونت ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -